نئی دہلی، 08 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے دن ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.84 ڈالر یعنی 1.07 فیصد کی کمی کے ساتھ 77.92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ بھی 0.84 ڈالر یعنی 1.14 فیصد کمی کے ساتھ 72.97 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
