جموں، 22 نومبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں دہشت گردوں اور فورسسز کے درمیان جاری مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار شہید اور ایلیٹ پیرا فورسز کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران 63 راشٹریہ رائفلز کے ایک فوجی اہلکار شہید جبکہ ایلیٹ 9 پیرا کے تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع راجوری کے کالاکوٹ کے باجی علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم بدھ کی صبح شروع ہوا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حسیب مغل نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ایک خاص اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔افسر نے مزید کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کے قریب پہنچی،تو وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک انکاؤنٹر شروع ہوا۔ذرائع کے مطابق علاقے میں دو دہشت گردوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
