نئی دہلی، 27 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 78 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخری روز برینٹ کروڈ کی قیمت 1.12 ڈالر یعنی 1.36 فیصد اضافے کے ساتھ 83.55 ڈالر فی بیرل پہر قائم ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.65 ڈالر یعنی 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 78.01 ڈالرفی بیرل پر مستحکم ہے۔
