نئی دہلی، 30 نومبر (ہ س)۔
اکتوبر کے آخر میں حکومت کا مالیاتی خسارہ پورے سال کے بجٹ تخمینہ کے 45 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) نے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ حقیقی معنوں میں، موجودہ مالی سال 2023-24 کے اپریل تا اکتوبر کی مدت کے دوران مالیاتی خسارہ 8.03 لاکھ کروڑ روپے رہا۔ گزشتہ مالی سال 2022-23 کی اسی مدت میں مالیاتی خسارہ بجٹ تخمینہ کا 45.6 فیصد تھا۔
مالیاتی خسارہ کیا ہے؟
حکومت کے اخراجات اور محصول کے درمیان فرق کو مالیاتی خسارہ کہا جاتا ہے۔ ہم اسے دوسرے لفظوں میں کہہ سکتے ہیں کہ مالیاتی خسارہ اس وقت ہوتا ہے جب حکومت کے اخراجات کسی مالی سال میں حاصل ہونے والی آمدنی سے زیادہ ہوں۔ موجودہ مالی سال 2023-24 کے لیے حکومت کا مالیاتی خسارہ 17.86 لاکھ کروڑ روپے یعنی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 5.9 فیصد ہونے کا تخمینہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
