نئی دہلی ، 30 جنوری (ہ س)۔
انڈیگو کے ایک پائلٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے ضروری منظوری کے بغیر پرواز کرنے کا الزام’روسٹر‘سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے اے ٹی سی کلیئرنس کے بغیر دہلی سے باکو کے لیے انڈیگو کی پرواز کے اڑان بھرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ڈی جی سی اے کے ایک سینئر افسر نے منگل کو کہا کہ ایوی ایشن ریگولیٹر انڈیگو کے اس طیارے کے بغیر اے ٹی سی کی منظوری کے ٹیک آف کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ یہ پرواز دہلی اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے درمیان چلائی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اس پرواز کو چلانے والے پائلٹ کو زیر التواءتحقیقات کے ’روسٹر‘ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ، انڈیگو کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 28 جنوری 2024 کو دہلی اور باکو کے درمیان چلنے والی انڈیگو کی پرواز نمبر 6ای 1803 سے متعلق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے میں ضرورت کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
