لکھنؤ، 30 نومبر (ہ س)۔
لکھنؤ میں ہلکی بارش کے درمیان موسم سرد ہوگیا۔ اس سردی کے درمیان کھلاڑی سید مودی انڈیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن مقابلے میں تمغوں کے لیے پسینہ بہاتے رہے۔ جمعرات کی صبح کھیلے گئے میچ میں جاپان کی نوزومی نے ہندوستان کی اونتی ہڈا کو سیدھے مقابلے میں شکست دی۔
بی بی ڈی یوپی بیڈمنٹن اکیڈمی کے گراؤنڈ پر صبح جاپان کی آیا اوہاری اور ہندوستان کی اشمیتا چالیہاکے درمیان سنگلز میچ ہوا، جس میں آیا اوہاری نے اشمیتا کو سیدھے مقابلے میں 21-7، 21-13 سے شکست دے کر برتری حاصل کی۔ دوسرا میچ ہندوستان کی اونتی ہڈا اور جاپان کی نوزومی کے درمیان تھا۔ اس میں نوزومی نے شروع سے ہی غلبہ حاصل کیا اور نوزومی نے اونتی کو 21-9، 21-13 سے شکست دی۔ کورٹ نمبر تین پر ہونے والے ڈبلز میچ میں تھائی لینڈ کے رتنپاک اوتھونگ اور جینیچا سوجے کی جوڑی نے انڈونیشیائی جوڑی پروین جارڈن اور میلاتی دیوا کو 21-19، 21-15 سے شکست دی۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
