نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔
شیئر ہولڈرز نے آکاش، ایشا اور اننت امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ تینوں کو نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز نے جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں کہا کہ شیئر ہولڈرز نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں آکاش امبانی، ایشا امبانی اور اننت امبانی کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ جڑواں بچوں ایشا اور آکاش امبانی، 32، نے ریلائنس کے بورڈ میں تقرری کے لیے 98 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، جب کہ 28 سالہ اننت کو 92.75 فیصد ووٹ ملے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نیتا امبانی کا بورڈ سے استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ ریلائنس فاو¿نڈیشن کی چیئرپرسن کے طور پر، نیتا امبانی مستقل مدعو کے طور پر آر آئی ایل بورڈ کے اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک ایشا، آکاش اور اننت امبانی صرف کاروباری سطح پر ہی شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
