چین کے سابق وزیر اعظم لی کیکیانگ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
بیجنگ، 27 اکتوبر (ہ س)۔ چین کے سابق وزیر اعظم لی کیکیانگ کا 68 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اصلاحی سوچ رکھنے والے بیوروکریٹ لی کو کبھی چین کے مستقبل کے صدر کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
لی کو جمعرات کو دل کا دورہ پڑا اور انہوں نے جمعہ کی صبح شنگھائی میں آخری سانس لی۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے لی نے دوسرے وزرائے اعظم کے مقابلے میں ایک جدید امیج تخلیق کی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
