نئی دہلی، 9 نومبر ( ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج مثبت رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ وال اسٹریٹ انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران فلیٹ سطح پر کاروبار کرنے کے بعد معمولی اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ تاہم ڈاو جونز فیوچرز آج معمولی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ بھی عام طور پر مضبوطی کی صورتحال قائم رہی۔ ایشیائی بازار آج ملا- جلا کاروبار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
وال اسٹریٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل آٹھویں دن مضبوطی قائم رہی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ 4,385.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 13,649.12 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کا کاروبارختم کیا۔ دوسری جانب ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 0.03 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ 34,103.27 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازار بھی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے رہے ۔ تاہم کاروبار کے آخری سیشن میں ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.11 فیصد کی کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں پھسل کر 7,401.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کا اختتام 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 7,034.16 پوائنٹس پر کیا۔ اسی طرح ڈی اے ایکس انڈیکس 0.51 فیصد اضافے کے ساتھ 15,229.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار دیکھا گیا۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 5 کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز نشان میںکاروبار کر رہے ہیں جبکہ 4 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 19,490 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.31 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 1393.21 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہینگ سینگ انڈیکس 0.30 فیصد گر کر 17,515.14 پوائنٹس کی سطح پر اور تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.15 فیصد گر کر 16,715.68 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
دوسری جانب نکئی انڈیکس 340.49 پوائنٹس یعنی 1.06 فیصد اضافے کے ساتھ 32,506.97 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.46 فیصد اضافے کے ساتھ 3,144.11 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 2,426.46 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ 6,830.52 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.08 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 3,054.68 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
