• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > شملہ میں ریکارڈ بارش، نظام زندگی درہم برہم، ریاست میں 650 سڑکیں بند، الرٹ جاری
National

شملہ میں ریکارڈ بارش، نظام زندگی درہم برہم، ریاست میں 650 سڑکیں بند، الرٹ جاری

CliQ INDIA
Last updated: September 17, 2025 6:35 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

شملہ، 16 ستمبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون کا زور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ رات راجدھانی شملہ میں چند گھنٹوں میں 141 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو اس سیزن کی اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے۔ اس اچانک موسلادھار بارش کے باعث شہر میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور سڑکیں ملبے سے بھر گئیں۔ ہم لینڈ، کاچی گھاٹ اور بی سی ایس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے دس سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بالخصوص کارٹ روڈ پر ہم لینڈ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں ملبے میں پھنس گئیں اور شہر کی لائف لائن کہلانے والی یہ سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی۔ منگل کی صبح لوگ پیدل اپنی منزل پر پہنچے اور گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ بی سی ایس میں درخت گرنے سے تین سے چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ ٹوٹی کنڈی اور پنجری میں بھی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اسی طرح کانلوگ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کچی گھاٹ اور بی سی ایس میں یک طرفہ ٹریفک بحال کر دی گئی ہے جبکہ ہم لینڈ میں سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے اور ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ شملہ کے علاوہ کانگڑا کے نگروٹا سوریان میں 135 ملی میٹر، چمبہ کے چواڑی میں 80 ملی میٹر، منڈی کے سندر نگر میں 60 ملی میٹر، سلاپڑ میں 57 ملی میٹر، برہمنے اور گلیر میں 54-54 ملی میٹر اور منڈی شہر میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست بھر میں 3 قومی شاہراہیں اور 650 سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ کلو میں دو اور اونا میں ایک قومی شاہراہ بند ہے۔ منڈی ضلع میں سب سے زیادہ 313 سڑکیں بلاک ہیں، جب کہ کلو میں 153، شملہ میں 58 اور کانگڑا میں 46 سڑکیں بند ہیں۔ بجلی اور پانی کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ پوری ریاست میں 1205 ٹرانسفارمر اور 160 پینے کے پانی کی اسکیمیں بند ہیں۔ منڈی میں 783، ہمیر پور میں 259 اور کلّو میں 73 ٹرانسفارمرز کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ منڈی میں 53 اور شملہ میں 41 پانی کی اسکیمیں بند ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کا اندازہ ہے کہ ریاست میں 18 سے 22 ستمبر تک ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی جس سے لوگوں کو بھاری بارش سے راحت ملے گی۔

—————

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

You Might Also Like

کراچی میں تصادم کے دوران چھ مشتبہ لٹیرے ہلاک
بہار کے شمال مغربی اضلاع میں زلزلے
ہماچل میں راتیں ہوئیں سرد، کیلانگ میں پارہ منفی میں
وزیر اعظم مودی برسا منڈا میموریل میوزیم پہنچے، رانچی سے کھونٹی کے لیے روانہ
آئندہ دو دنوں میں دہلی میں ہوسکتی ہے ہلکی بارش، ویسٹرن ڈسٹربنس کا نظر آ سکتا ہے اثر

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی کے باعث وادی میں پٹرول پمپ خشک، اشیا خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ
Next Article گائے ذبح کرنے والے ملزمان کے ساتھ پولیس کا تصادم، پیر میں گولی لگنے سے 4 زخمی، 5 گرفتار
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?