پٹنہ، 22 اکتوبر (ہندوستان رپورٹر)۔ بہار کے شمال مغربی اضلاع میں آج (اتوار) صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔
ر اجدھانی پٹنہ، گوپال گنج، موتیہاری، چھپرہ اور بگہا سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں صبح تقریباً 7:24 بجے زلزلے کے جھٹکے لوگوں نے محسوس کئے۔ زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے داربنگ کے قریب بتایا جاتا ہے۔ یہ جگہ چین کی سرحد کے قریب ہے۔ لوگ چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
