آئندہ دو دنوں میں دہلی میں ہوسکتی ہے ہلکی بارش، ویسٹرن ڈسٹربنس کا نظر آ سکتا ہے اثر
نئی دہلی، 9 نومبر ۔ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی کے لوگ خطرناک آلودگی سے پریشان ہیں حالانکہ دارالحکومت کے لوگوں کو 10 نومبر سے راحت ملنے والی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے 10 نومبر کو دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے اگلے دو دنوں میں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کا اثر میدانی علاقوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یعنی 10 نومبر کو پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور دہلی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ 10 نومبر کے بعد اگلے دو دنوں تک ہوا کی رفتار زیادہ رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی جزیرہ نما میں آئندہ دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں تمل ناڈو، کیرالہ، گوا، ساحلی کرناٹک میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ان ریاستوں میں 11 نومبر سے بارش ہونا شروع ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی مغربی ہمالیہ کے علاقے میں بھی برف باری کا امکان ہے۔ یعنی 8 سے 10 نومبر تک جموں و کشمیر، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بارش کا امکان ہے۔
