نئی دہلی، ۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو گھریلو شیئر مارکیٹ کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں بند ہوئی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 352.66 پوائنٹس یا 0.48 فیصد کی کمی کے ساتھ 72,790.13 پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای (نفٹی) بھی 90.65 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد گر کر 22,122.05 کی سطح پر بند ہوا۔
شیئر بازار میں آج کے کاروبار میں، سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 26 شیئرس میں گراوٹ ہوئی جبکہ صرف 4 شیئرس میں اضافہ ہوا۔ آج کاروبار کے دوران، آن لائن ادائیگی پلیٹ فارم پے ٹی ایم کے شیئروں نے 5 فیصد کے اوپری سرکٹ کو نشانہ بنایا۔ سینسیکس کمپنیوں میں ایشین پینٹس کے شیئروں میں سب سے زیادہ گراوٹ درج کی گئی ہے۔ آج کی تجارت میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں ایل اینڈ ٹی، پاور گرڈ، ایچ یو ایل اور ایچ ڈی ایف سی بینک شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والوں میں ایشین پینٹ، ٹاٹا اسٹیل، ٹائٹن اور ٹی سی ایس شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو حصص بازار معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ بی ایس ای سینسیکس 15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 73،142 پر بند ہوا۔ نفٹی 4 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 22,212 پوائنٹ پر بند ہوا۔
