• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > شیئر بازار پر فروخت کا زبردست دباو، سرخ نشان میں سینسیکس اور نفٹی
Business

شیئر بازار پر فروخت کا زبردست دباو، سرخ نشان میں سینسیکس اور نفٹی

CliQ INDIA
Last updated: October 31, 2023 2:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

شیئر بازار پر فروخت کا زبردست دباو، سرخ نشان میں سینسیکس اور نفٹی

نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ ملے جلے عالمی اشاروں کے درمیان آج گھریلو شیئر بازار دباو میں کاروبار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی، لیکن بازار کھلتے ہی فروخت کا چوطرفہ دباو بن جانے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے سرخ نشان میں غوطہ لگا دیا۔ تاہم، خریداروں نے کئی بار خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود حصص بازار سرخ نشان میں ہی برقرار رہا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.20 فیصد اور نفٹی 0.21 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں سے ایس بی آئی لائف انشورنس، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، ٹاٹا موٹرس، ایچ ڈی ایف سی لائف اور اپولو ہاسپٹل کے حصص 2.29 فیصد سے لیکر 0.79 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف او این جی سی، سن فارماسیوٹیکل، مہندرا اینڈ مہندرا، برٹانیہ اور بھارتی ایئرٹیل کے حصص 1.24 فیصد سے لیکر 0.84 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبارکرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 2001 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1447 حصص منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 554 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 12 شیئرس خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 18 حصص سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 23 حصص سبز نشان میں اور 27 حصص سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 337 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 64,449.65 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی بازار میں فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے انڈیکس تیزی سے نیچے کی طرف گرنے لگا۔ مسلسل فروخت کے باعث یہ انڈیکس ٹریڈنگ کے پہلے گھنٹے میں 64 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے چلا گیا۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 130.51 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 63,982.14 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 92.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,232.95 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی تیزی سے گرگیا۔ یہ انڈیکس ابتدائی تجارت میں ہی 19,094.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ خریداروں نے بھی وقتاً فوقتاً خریداری کا زور بنا کر بازار کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود یہ انڈیکس سرخ نشان میں برقرار رہا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے بجے نفٹی 39.25 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 19,101.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

قیمتوں میں اضافے سے کشمیر کی گولڈ مارکیٹ متاثر | BulletsIn
خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم | BulletsIn
مسلسل چوتھے دن عروج پر شیئر مارکیٹ ، سینسیکس اور نفٹی نے مضبوطی کا نیا ریکارڈ قائم کیا | BulletsIn
مضبوطی کا ریکارڈ بنانے کے بعد ٹوٹا شیئر بازار ، سینسیکس پہلی بار 77 ہزار سے تجاوز
شیئر بازارمیں مضبوطی کا سلسلہ جاری ، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اسلحہ اور کا رتوس کے ساتھ 6 بدمعاش گرفتار، کسی بڑی واردات کو انجام دینے کا تھا منصوبہ
Next Article روس کے وزیر دفاع کا الزام، مغرب یوکرین جنگ کو ایشیا پیسیفک خطے تک پھیلانا چاہتا ہے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?