نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ملے -جلے عالمی رجحانات کے درمیان آج گھریلو شیئر مارکیٹ دباو میں نظر آرہی ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا لیکن جیسے ہی کاروبار شروع ہوا، فروخت کے دباو کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ تاہم صبح 10 بجے کے قریب خریداروں نے بازارکو سنبھالا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کافی حد تک بحال ہونے میں کامیاب رہے۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس اور نفٹی 0.05 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میںحصص بازار کے بڑےشیئرس میں، سیپلا، ریلائنس انڈسٹریز، بی پی سی ایل، الٹرا ٹیک سیمنٹ اور اڈانی انٹرپرائزز کے شیئرس 2.32 فیصد سے 1.23 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب مہندرا اینڈ مہندرا، ٹاٹا موٹرز، ایکسس بینک، ماروتی سوزوکی اور این ٹی پی سی کے شیئرس 2.53 فیصد سے 1.50 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
اب تک کے کاروبار میں بازار حصص میں 1,029 شیئرس میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی ۔ ان میں سے 885 حصص منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں جبکہ 1,144 حصص خسارے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے تھے ۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 10 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے سبب 20 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے ۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 20 شیئرس سبز نشان میں اور 30 شیئرس سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 102.76 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 63,885.56 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں فروخت کا دباو¿ قائم ہو گیا جس کی وجہ سے یہ انڈیکس تقریباً 350 پوائنٹس گر کر 63,431.45 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ تاہم صبح 10 بجے سے کچھ دیر قبل ہی خریدار مارکیٹ میں سرگرم ہوگئے اور تیزی سے خریداری شروع کردی۔ اس خریداری کے تعاون سے یہ انڈیکس نچلی سطح سے کافی حد تک سنبھلنے میں کامیاب رہا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 31.58 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 63,751.22 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے آج 6.15 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 19,053.40 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کے باعث یہ انڈیکس بھی 100 سے زائد پوائنٹس گر کر 18,940 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن 10 بجے کے قریب مارکیٹ میں خریداری شروع ہونے کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی نچلی سطح سے کافی حد تک بحال ہوا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح سوا دس بجے نفٹی 10.30 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 19,036.95 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
گھریلو شیئر مارکیٹ نے ملے جلے عالمی اشاروں کے درمیان آج پری اوپننگ سیشن میں فائدہ کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ اس سیشن میں، بی ایس ای سینسیکس 270.35 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد کے اضافے کے ساتھ 64,053.15 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔ جبکہ پری اوپننگ سیشن میں نفٹی 18.40 پوائنٹس یعنی 0.10 فیصد کے اضافے کے ساتھ 19,065.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا تھا۔
اس سے پہلے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 634.65 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد کے اضافے کے ساتھ 63,782.80 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ جبکہ نفٹی نے 190 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد چھلانگ لگا کر جمعہ کی تجارت کو 19,047.25 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔
ہندوستھان سماچار
