بشیرہاٹ میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی گرنے سے 3 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
بشیرہاٹ، 14 دسمبر (ہ س)۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بشیرہاٹ کے دھلٹیتا گاوں میں بدھ کی دیر شام اینٹ بھٹے کی چمنی گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اینٹ بھٹہ گرتے وقت وہاں کام کررہے مزدور اس کی زد میں آگئے۔ ملبے سے دو لاشیں نکالی گئیں جبکہ ایک شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ مرنے والوں میں دو یوپیکے فیض آباد ساکن جیٹھورام اور راکیش کمار شامل ہیں۔ تیسرے متوفی کی شناخت مقامی حفیظ المنڈل کے نام سے ہوئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی تقریباً 20 افراد بشیرہاٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دو شدید زخمیوں کو کولکاتا کے آر جی میڈیکل کالج اور اسپتال بھیجا گیا ہے۔ چمنی کے گرنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
