امپھال، 18 فروری ۔ منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
منی پور پولیس نے آج کہا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے پہاڑیوں اور وادی کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ آج سرچ آپریشن کے دوران تین مقامی سنگل بیرل بندوقیں، ایک مقامی ساختہ پستول، دو نائن ایم ایم گولیاں، دو ملکی ساختہ لانگ رینج ہیوی مارٹر، ایک آنسو گیس گن، ایک آنسو گیس شیل نرم نوز، دو ٹیئر اسموک شیل (سی ایس)، 200 روپے کے چھ جعلی نوٹ (1200 روپے مالیت کے) وغیرہ چورا چند پور ضلع کے ڈی مولجنگ گاوں کی سرحد سے متصل ڈی ہالینجنگ گاوں کے مضافات سے برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب میگزین کے ساتھ ایک 303 بور رائفل، میگزین کے ساتھ ایک 9 ایم ایم پستول، آٹھ سنگل بیرل گن، میگزین کے ساتھ ایک22 ایم ایم پستول، میگزین کے ساتھ ایک 9 ایم ایم سی ایم جی (کاربائن مشین گن)، آٹھ جیلیٹن اسٹکس، 52 راؤنڈز 303 بور رائفل، 7.62 ایم ایم اے ایم این اور ایک آئی سی او ایم ریڈیو سیٹ برآمد کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے ریاست بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
