نیتن یاہو نے کہا کہ بین الاقوامی دباو کے باوجود اسرائیل کی لڑائی جاری رہے گی
تل ابیب، 14 دسمبر (ہ س)۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی دباو کے باوجود حماس کے خلاف اسرائیل کی لڑائی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اسرائیل اس لڑائی کو آخر تک جاری رکھے گا اور اسے روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں اپنا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اپنے فوجیوں کو کھونے کے بے پناہ درد اور بین الاقوامی دباو کے باوجود ہم آخر اور فتح تک لڑیں گے‘۔
قبل ازیں اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہین نے کہا کہ عالمی دباو کے باوجود حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی۔ ’اب جنگ بندی جنگجو تنظیم کے لیے تحفے کی طرح ہوگی اور اگر جنگ رک گئی تو حماس ایک بار پھر مضبوط ہو جائے گا‘۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل کو امریکی وزیر اعظم جو بائیڈن نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل غزہ پر اندھا دھند بمباری کر کے دنیا بھر کی حمایت کھو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہے۔ امریکہ کے علاوہ یورپی یونین، یورپ اور دنیا کا بیشتر حصہ اسرائیل کے ساتھ ہے لیکن وہ اندھا دھند بمباری کی وجہ سے عالمی حمایت کھو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
