• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > نیوزی لینڈ کے جارح بلے باز کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
Sports

نیوزی لینڈ کے جارح بلے باز کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

CliQ INDIA
Last updated: May 10, 2024 5:46 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

نیوزی لینڈ کے جارح بلے باز کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

ویلنگٹن، 10 مئی (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کے جارح بلے باز کولن منرو نے جمعہ کو فوری اثر سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے اس جارح بلے باز نے بین الاقوامی کرکٹ میں 3000 سے زائد رن بنائے ہیں۔ وہ گزشتہ چار سال سے قومی ٹیم کے لیے نہیں کھیلے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں 2020 میں بھارت کے خلاف اپنا آخری ٹی- 20 میچ کھیلا تھا۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے دسمبر 2012 میں اپنا ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اس کے اگلے مہینے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے، جو جنوری 2013 میں کھیلا گیا تھا، کیونکہ وہ بنیادی طور پر سفید گیند کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔

مجموعی طور پر انہوں نے تمام فارمیٹس 123 مرتبہ (65 ٹی- 20 آئی، 57 ون ڈے اور ایک ٹسٹ) نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور 7 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 3000 سے زیادہ رن بنائے۔ منرو نے نیوزی لینڈ کے لیے 31 کی اوسط اور 156.4 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1,724 رن بنائے، جس میں تین ٹی 20 بین الاقوامی سنچریاں بھی شامل ہیں۔

منرو ٹی 20 آئی میں تین سنچریاں اسکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے واحد بلے باز ہیں۔ وہ 2014 اور 2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈز اور 2019 میں ون ڈے ورلڈ کپ میں رنر اپ رہنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ تجربہ کار بلے باز دنیا بھر کی فرنچائز کرکٹ میں کھیل رہے ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا کہ 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

37 سالہ کھلاڑی نے نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے حوالے سے کہا، ’’بلیک کیپس کے لیے کھیلنا ہمیشہ سے میرے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی رہی ہے۔ مجھے اس جرسی پہننے سے زیادہ فخر کبھی نہیں ہوا اور میں نے تمام فارمیٹس میں 123 بار ایسا کیا ہے۔ کچھ ایسا ہے جس پر مجھے ہمیشہ ناقابل یقین حد تک فخر رہے گا۔ حالانکہ میری آخری موجودگی کو کافی وقت ہوگیا ہے، لیکن میں نے کبھی امید نہیں چھوڑی کہ میں اپنی فرنچائزی ٹی 20 فارم کے دم پر واپسی کر سکتا ہوں۔ ٹی 20 عالمی کپ کے لیے بلیک کپس ٹیم کے اعلان کے ساتھ اب اس باب کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا صحیح وقت ہے۔‘‘

You Might Also Like

ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم صحت کے مسائل سے دوچار، کچھ کھلاڑی بخار میں مبتلا
جاپان کے کیوٹومیں نئے سال کے تیر اندازی ٹورنامنٹ میں لڑکیوں نے لگایا نشانا
بنگال پرو ٹی۔20 لیگ: سلی گوڑی اسٹرائیکرز نے اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا
آئی پی ایل 2026 ایس آر ایچ بمقابلہ ڈی سی لائیو اسٹریمنگ، چینل، میچ کے تفصیلات
آسٹریلیا نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم کاکیا اعلان ، کپتان کے نام کا ابھی فیصلہ نہیں

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کانپور میں بم دھماکہ کرنے کے معاملے میں دو گرفتار
Next Article خالصتان کے حامی امرت پال پنجاب کے کھڈور صاحب سے لڑیں گے لوک سبھا الیکشن، جیل سے داخل کیا کاغذات
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?