
نئی دہلی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں صحت کے مسائل سے دوچار ہے اور اس کے کچھ کھلاڑی بخار میں مبتلا ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ٹاپ تیز گیندباز شاہین آفریدی بھی متاثرہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم انتظامیہ کے ایک بیان کے مطابق بخار میں مبتلا کچھ کھلاڑی اب صحت یاب ہورہے ہیں جبکہ دیگر اب بھی زیر علاج ہیں۔ بابر اعظم کی زیرقیادت ٹیم کے ترجمان نے کہا، ’’گزشتہ چند دنوں میں چند کھلاڑیوں کو بخار ہوا اور ان میں سے بیشتر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جو لوگ صحت یابی کے مرحلے میں ہیں وہ ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں۔‘‘
بیمار کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم معلوم ہوا ہے کہ بیمار کھلاڑیوں میں شاہین، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد حارث اور زمان خان شامل ہیں۔ بیان میں نام ظاہر کیے بغیر کہا گیا کہ کوئی وائرل انفیکشن یا بیماری نہیں ہے۔ کچھ کھلاڑیوں کو بخار تھا اور زیادہ تر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
