• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > لال چند راجپوت متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
Sports

لال چند راجپوت متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

CliQ INDIA
Last updated: February 22, 2024 12:51 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

لال چند راجپوت متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

نئی دہلی، 21 فروری ۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر لال چند راجپوت کو بدھ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کا تین سال کی مدت کے لیے ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا۔

راجپوت، جنہوں نے 1980 کی دہائی میں ہندوستان کے لیے دو ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلے تھے، اس ہفتے باضابطہ طور پر ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ یو اے ای کی ٹیم کے ساتھ ان کی پہلی اسائنمنٹ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 او ڈی آئی ٹرائنگولر سیریز ہوگی، جس میں دو دیگر ٹیمیں اسکاٹ لینڈ اور کینیڈا حصہ لے رہی ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کا آغاز 28 فروری سے ہوگا۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات اگلے ماہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے اسکاٹ لینڈ کی میزبانی کرے گا۔

62 سالہ راجپوت 2007 میں افتتاحی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کوچ تھے۔ راجپوت نے 17۔2016 میں افغانستان کی کوچنگ بھی کی، اس عرصے کے دوران ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اسٹیٹس دیا تھا۔ انہوں نے 2018-2022 تک زمبابوے کے کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور 2022 میں مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ان کی مدد کی۔

راجپوت نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ میں امارات کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے اس دلچسپ کردار کے لیے مقرر کیا۔ متحدہ عرب امارات حالیہ برسوں میں ایک مضبوط ایسوسی ایٹ ممبر کے طور پر ابھرا ہے اور کھلاڑیوں نے ون ڈے انٹر نیشنل اور ٹی۔20 انٹر نیشنل دونوں میں کچھ اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ موجودہ بیچ غیر معمولی طور پر باصلاحیت ہے اور میں ان کے ساتھ کام کرنے اور ان کی کرکٹ کی مہارتوں کو مزید قوت دینے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے کہا، “مجھے یقین ہے کہ لڑکے ترقی کرتے رہیں گے، دبئی میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ کے تجربے اور پریکٹس کی سہولیات کی وجہ سے یو اے ای کرکٹ کا مستقبل بہت روشن ہے اور میرا مقصد ٹیم کو مزید بہتر کرنا اور انہیں آگے بڑھانا ہو گا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

You Might Also Like

محمدسمیع نے حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی جان بچائی، ویڈیو شیئر کرکے دل کو چھو لینے والی بات کہہ دی
پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون مینجر تعینات
کیپٹن موہن بشنوئی کی سمیش ماسٹر ٹیم نے ریاستی سطح کی مردوں کی بیڈمنٹن کانٹھ پریمیئر لیگ جیت لی۔ | BulletsIn
شارجہ واریئرس نے ٹام کوہلر ۔کیڈمور کو کپتان مقرر کیا، بوتھا اور ڈومنی کوچنگ اسٹاف میں شامل
دہرادون: مونال کپ کرکٹ- واریئرز، سکریٹریٹ ڈینجرس نے جیت درج کی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article انڈیا پیڈل فیسٹیول 08 مارچ سے ، دنیا کے ٹاپ ایتھلیٹس کے ساتھ مقامی پیشہ ور افراد بھی شرکت کریں گے
Next Article بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکی جہازوں پر حوثیوں کے میزائل حملے جاری
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?