دہرادون، یکم نومبر (ہ س)۔ انٹر سکریٹریٹ ٹی-20 کرکٹ مقابلے (مونال کپ) میں آج دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں وارئیرز نے لائنز کو اور دوسرے میچ میں سکریٹریٹ ڈینجرز نے رائزنگ کو شکست دی۔
مہارانا پرتاپ کرکٹ گراونڈ میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں سچیوالیہ واریئرز نے سچیوالیہ لائنز کو 32 رنز سے شکست دی۔
میچ میں واریئرز کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رن بنائے۔ پون اسوال نے 62 اور جتیندر نے 36 رن بنائے۔ گیند بازی میں سندیپ اور پرمود نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رن ہی بنا سکی۔ دیپک کمار نے ناٹ آوٹ 60 اور منیش نے 33 رن بنائے۔ جتیندر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح واریئرز کی ٹیم نے یہ میچ 32 رن سے جیت لیا۔
دیپک کمار کو فائٹر آف دی میچ اور مین آف دی میچ جتیندر کو دیا گیا
دن کے دوسرے میچ میں سکریٹریٹ ڈینجرز نے رائزنگ کو 110 رن سے شکست دی۔ میچ میں ڈینجرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رن بنائے۔ منوج بھٹ نے 68 اور اروند رانا نے 65 رن بنائے۔ گیندبازی میں شبھم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں رائزنگ کی ٹیم 13.5 اوورز میں 97 رن پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ شیلیندر رانا نے 23 اور روہت نے 15 رن بنائے۔ اروند رانا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح سکریٹریٹ ڈینجرز نے میچ 110 رن سے جیت لیا۔
فائٹر آف دی میچ شبھم اور مین آف دی میچ اروند رانا کو دیا گیا
ہندوستھان سماچار
