لندن، 22 جنوری ( ہ س)۔ لیورپول نے فٹ بال کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوہے اتوار کے روز بورن ماوتھ کو 4-0 سے ہرا کر پریمیئر لیگ میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔
پہلے ہاف کے بغیر گول کے برابر رہنے کے بعد ڈارون نونیز 49ویں منٹ میں ڈیوگو جوٹا کے پاس کے بعد لیورپول کو برتری دلادی۔ لیورپول کی جانب سے دوسرا گول جوٹا نے 70ویں منٹ میں کیا۔ اس گول کے صرف 9 منٹ بعد انہوں نے میچ کا اپنا دوسرا گول کر کے لیور پول کو 3-0 سے آگے کر دیا۔
نونیز نے انجری ٹائم میں کھیل کا اپنا دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو 4-0 سے فتح دلائی۔ اس جیت کے ساتھ لیورپول اب دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی سے پانچ پوائنٹس آگے ہے۔
ایک اور میچ میں، شیفیلڈ یونائیٹڈ نے اولیور میک برنی کے انجری ٹائم گول کی بدولت گھر پر ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے خلاف 2-2 سے ڈرا کھیلا۔
ویسٹ ہیم نے 28 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب میکسویل کارنیٹ نے ڈیفلیکٹیڈ کراس سے گول کیا تاہم 44 ویں منٹ میں نئے دستخط شدہ بین بریریٹن نے سیزن کا اپنا پہلا گول کر کے یونائیٹڈ کو 1-1 سے ڈرا کر دیا۔
میچ کے 79ویں منٹ میں جیمز وارڈ نے پنالٹی پر گول کر کے ویسٹ ہیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد انجری ٹائم میں اولیور میک برنی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو شکست سے بچایا اور میچ 2-2 سے برابر کرا دیا۔
ہندوستھان سماچار
