آج 22 جنوری کو ایودھیا کے رام مندر میں بھگوان شری رام کی مورتی نصب کی جائے گی۔ ایودھیا شہر اس عظیم الشان تقریب کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی ، کئی سینئر سیاستدان اور فلم انڈسٹری کے اداکار ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔ اس تقریب میں بالی ووڈ کے دو مشہور جوڑے ممبئی سے آئے ہیں۔
چند روز قبل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی تھی کہ عالیہ اور رنبیر جائیں گے یا نہیں۔ لیکن رنبیر اپنی اہلیہ عالیہ کے ساتھ ایودھیاپہنچے۔ دونوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں رنبیر کپور سفید دھوتی اور کرتا پہنے نظر آ رہے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے آسمانی نیلی ساڑھی پہن رکھی ہے۔ ہدایت کار روہت شیٹی بھی ان کے ساتھ تھے۔ ان مشہور شخصیات کی ویڈیوز ان کے انسٹاگرام اکاو¿نٹس سے شیئر کی گئی ہیں۔
ایودھیا پہنچنے والا ایک اور جوڑا وکی کوشل اور کترینہ کیف ہیں۔ یہ دونوں رام مندر کے افتتاحی تقریب کے لیے ممبئی سے ایودھیا پہنچے۔ اس بار وکی نے سفید شیروانی پہنی تھی۔ کترینہ کیف نے سنہری رنگ کی ساڑھی پہنی۔ ویڈیو میں دونوں بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔ سپر اسٹار امیتابھ بچن ایودھیا پہنچے ہیں۔ ایودھیا میں آج رام مندر کی تقریب منعقد ہوئی۔ مادھوری دکشت اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے بھی ایودھیا پہنچے۔
دریں اثنا، رام مندر کے قیام کی تقریب کے لیے کئی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت دو دن پہلے ہی ایودھیا پہنچی تھیں۔ اس کے علاوہ ‘ رامائن ‘ سیریز میں رام ، لکشمن اور سیتا کا کردار ادا کرنے والے ارون گوول ، سنیل لہڑی اور دیپیکا چکھالیہ بھی اس تقریب کے لیے ایودھیا میں موجود ہیں۔
