• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > دورہ آسٹریلیا ہمارے سامنے ایک دلچسپ چیلنج : محمد حفیظ
Sports

دورہ آسٹریلیا ہمارے سامنے ایک دلچسپ چیلنج : محمد حفیظ

CliQ INDIA
Last updated: November 30, 2023 4:00 am
CliQ INDIA
Share
6 Min Read
SHARE

اسلام آباد، 29 نومبر (ہ س)۔ پاکستان مینزکرکٹ کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ ان کی ٹیم کے لیے ایک دلچسپ چیلنج ہے، جہاں ٹیم کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے اورحاصل کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔

پاکستانی ٹیم 14 دسمبر سے شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے طور پر تین میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ پاکستان نے 28 سال سے اس ملک میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا ہے جبکہ اسے گزشتہ 14 ٹیسٹ میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حفیظ، جنہوں نے آسٹریلیا میں کبھی ٹیسٹ نہیں کھیلا، نے اپنے اسٹائل سے ایک جارحانہ، جدید برانڈ کی کرکٹ کھیلنے اور اپنی ہارکی رفتار کو ایک موقع کے طور پر دیکھنے پر زور دیا۔

ای ایس پی این کرک انفو کے حوالے سے حفیظ نے کہا”ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے اور حاصل کرنے کے لئے کافی کچھ ہے۔ ایک ٹیم کے طور پر، ہمارا مقصد وہ نہیں ہے جو تاریخ کہتی ہے، بلکہ وہ ہے جو ہم وہاں جا کر حاصل کرسکتے ہیں۔ذہنیت بہت واضح ہے، یہ ہمارے سامنے ایک بہت ہی دلچسپ چیلنج ہے اور مل کر ہم بہتر نتائج لاسکتے ہیں۔ میں ماضی کے نتائج کا جواب نہیں دے سکتا، لیکن یہاں سے آپ پاکستان کے لئے بہتر نتائج دیکھیں گے“۔

پاکستانی ٹیم نئے کپتان شان مسعود کے ساتھ آسٹریلیا جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ کوئی آفیشل ہیڈ کوچ نہیں ہے، حالانکہ گرانٹ بریڈ برن اب بھی باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ہیں۔ پرانے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نہیں ہیں اور پی سی بی نے سابق تیز گیند باز وہاب ریاض کو اس سال اپنا پانچواں سلیکٹر مقرر کیا ہے۔

میدان پر پاکستان کی فکر بنیادی طور پر بولنگ اٹیک کے گرد گھومتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی فاسٹ باو¿لر ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ زخمی نسیم شاہ کی عدم موجودگی میں ان کا ساتھ کون دے گا۔ حسن علی بھی ایک تیز گیند باز کے طور پر مستحکم نظر آتے ہیں اور ابرار احمد نے حالانکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن اسپنر کے طور پر ان کے پاس اب بھی تجربہ کی کمی ہے۔

لیکن حفیظ اب بھی پراعتماد ہیں اور انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اچھے گیندباز ہیں، جو پاکستان کرکٹ کے پورے نظام میں بہترین ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی ایک کھلاڑی (نسیم شاہ) کی عدم موجودگی کو شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ چیلنج ہے اور میں اسے بار بار دہراتا ہوں کیونکہ جب آپ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ پرجوش ہوجاتے ہیں، نسیم زخمی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ آپ ایک کھلاڑی کی عدم موجودگی کو نقصان کے طور پر شمار کرسکتے ہیں۔ ہر کھلاڑی کو اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔“

انھوں نے کہا کہ ‘اس ٹیم میں گیندبازی یونٹ میں اچھے گیندباز ہیں، پاکستان کے نظام میں بہترین لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے، ہمارے پاس جوگیندبازی لائن اپ ہے، مجھے امید ہے کہ وہ وہاں فاتحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ جب آپ 20 وکٹیں حاصل کرتے ہیں ، تب ہی آپ کے پاس جیتنے کا موقع ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری گیندبازی ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔“

حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ اچھی حالت میں ہے اور کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلتے ر ہنے کا پیغام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ”ہر ٹیم کا جیتنے کا اپنا منتر اور حکمت عملی ہوتی ہے، ہم اس کے مطابق نہیں کھیلیں گے کہ دوسری ٹیم کیسے کھیلے گی، بلکہ ہمیں اپنی حکمت عملی بنانا ہوگی کہ ہم کیسے جیتیں گے۔ پاکستان کرکٹ نے ہمیشہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جب وہ جارحانہ ہوتے ہیں۔ یہ تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ جارحانہ ذہنیت کے ساتھ کھیلیں۔ ہم کسی اورکی اسٹائل میں تبدیلی نہیں کریں گے، لیکن ہم اپنا خودکا مضبوط اسٹائل چاہتے ہیں۔“

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جدید کرکٹ کھیلنے کی جانب پہلا قدم اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا، ”جدید دور کی کرکٹ ایسی کوئی گولی نہیں ہے جسے آپ نگل لیں اور آپ اسے اچانک کھیلنا شروع کر دیں۔ یہ ایک ارادہ ہے، سوچنے کا ایک طریقہ ہے کہ آپ ایک غالب والی پوزیشن میں کھیلنا چاہتے ہیں، ہر وقت کھیل میں آگے رہنا چاہتے ہیں۔ ہر کوئی اس سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن جب تک یہ متاثر کن نہ ہوتب تک اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے باہر آنا ہوگا اور ٹیم کے اہداف کے حصول اور متاثر کن ہونے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ امید ہے کہ آپ پاکستان کرکٹ کو جدید کرکٹ کھیلنے کی طرف پہلا قدم اٹھاتے ہوئے دیکھیں گے۔“

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

سری لنکا کرکٹ کی آزاد تحقیقاتی کمیٹی نے دانوشکا گناتھیلکا پر سے پابندی ہٹانے کی سفارش کی
دہلی کیپٹلس نے ڈبلیو پی ایل 2024 نیلامی سے پہلے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ جے ایس ڈبلیو اور جی ایم آر کی مشترکہ ملکیت والی فرنچائز دہلی کیپٹلز نے آج اس سال کے آخر میں منعقد ہونے والی ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل)
ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی کرکٹرز کی آج سے سری لنکا روانگی
سکی جمپنگ ورلڈ کپ: شوفینیگ نے مردوں کا ٹائٹل جیت لیا۔ | BulletsIn
آئی ایس ایل میں پیر کو موہن باغان سپر جائنٹ کا مقابلہ بنگلورو ایف سی سے ہوگا | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article لینڈ فار جاب کیس میں عدالت نے ملزمان کو چارج شیٹ میں داخل دستاویزات کی جانچ کے لیے مزید مہلت دے دی۔
Next Article پولیس نے آٹو لفٹر کو گرفتار کرلیا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?