پپرا گاؤں میں لگی آگ پر ایس ایس بی جوانوں نے کافی مشقت کے بعد پایا قابو
ارریہ، 26 دسمبر (ہ س)۔ ہند۔نیپال سرحد پر تعینات ایس ایس بی کے اہلکار نہ صرف سرحد کی حفاظت کے لئے مستعد ہیں بلکہ سرحدی علاقے میں رہنے والے شہریوں کی خدمت میں بھی مصروف ہیں۔ خوشی اور غم میں شریک ہونے والے ایس ایس بی جوانوں کا انسانی چہرہ گذشتہ دیر رات بھی دیکھنے کو ملا جب پپرا گاؤں میں اوم نارائن کے گھر میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع ایس ایس بی 56 ویں کور کے کسماہا کی ایچ کمپنی کے جوان کو ملی۔ جوان آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے۔
واقعہ کے وقت گاؤں کے لوگ گہری نیند میں تھے۔ ایس ایس بی 56 ویں کور کی ایچ کمپنی کے انچارج انسپکٹر پروین کمار پربھاکر فوری طور پر جوانوں کے ساتھ فائر فائٹنگ آلات کے ساتھ موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پالیا۔ دھان کے بھوسے میں آگ لگنے کی وجہ سے آگ کافی پھیل چکی تھی اور کئی گھروں کو اپنی زد میں لے چکی تھی لیکن ایس ایس بی جواانوں کی بروقت کارروائی سے آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔
ایس ایس بی کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے باعث آگ کے شعلوں کو گھنی آبادی میں پھیلنے سے بچا لیا گیا۔ اگر ایس ایس بی کے اہلکار بروقت کارروائی نہ کرتے تو آگ سینکڑوں گھروں کو اپنی زدمیں لے لیتی۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
