جموں 16 اکتوب
ر جنوبی کشمیر کے شوپیاں کو سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر پیر کی صبح پیر کی گلی علاقے میں تازہ برف باری کے بعد حکام نے گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی ہے ۔
ڈی وائی ایس پی ٹریفک راجوری-پونچھ، نواز چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی گلی اور ملحقہ علاقوں میں برف باری اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹریفک کو معطل کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمی حالات میں بہتری کے بعد ٹریفک بحال ہو جائے گی۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں ہفتہ کے روز بھی بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی تھی جس وجہ سے کشتواڑ سنتھن شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند کر دیا تھا ۔وہیں محکمہ موسمیات نے 18 اکتوبر پر بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔
