بنگلہ دیش میں جوٹ مل میں آگ لگنے سے افراتفری
ڈھاکہ، 26 دسمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش میں کھلنا کے سب ڈسٹرکٹ دگھالیا میں واقع جامن جوٹ مل میں پیر کی رات تقریباً 10.45 بجے آگ لگ گئی۔ اس سے ناگر گھاٹ علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں پہنچیں۔ آگ بجھانے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ لگا۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق کھلنا فائر سروس اور سول ڈیفنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق حسین شکدر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ شکدر نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ آگ اس کمرے میں لگی جہاں مل میں تیار کیا گیا کچھ سامان اور کچا جوٹ رکھا گیا تھا۔ آگ کے شعلے دیکھتے ہی مزدور تیزی سے مل سے باہر نکل آئے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
