فیروز آباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔ فیروز آباد پولیس اسٹیشن نصیر پور علاقہ میں جمعہ کی رات مسافروں سے لدا آٹو حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں آٹو میں سفر کر رہی ایک حاملہ خاتون سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ جب کہ آٹھ مسافر شدید زخمی ہوگئے ان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
یہ تمام لوگ رات کو کہیں سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ایک نامعلوم گاڑی نے ان کے آٹو کو زور سے ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے آٹو بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس میں سوار تمام افراد دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کے تمام زخمیوں کو فوری علاج کے لیے شکوہ آباد کے اسپتال میں بھیجا۔ وہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ آٹو میں کل 10 لوگ سوار تھے جن میں سے 8 کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لیے سرکاری ٹراما سینٹر میں داخل کروایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت شلپی (20) اور شیو ناتھ (33) کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی دیہات کنور رنوجے سنگھ نے بتایا کہ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے، کئی افراد شدید زخمی ہیں۔ ان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کس گاڑی نے آٹو کو ٹکر ماری۔
ہندوستھان سماچار//سلام
