راجوری کے نوشہرہ میں یو پی کا ایک شخص کرائے کے مکان میں چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا
جموں، 30 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں اترپردیش کے مظفر نگر کا ایک شخص اپنے کرائے کے مکان میں چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ متوفی کی شناخت رام کمار عرف رامو ولد راج کمار سکنہ مظفر نگر کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ رامو راجوری ضلع کے چوکی ہنڈن گاؤں میں اپنے کرائے کے مکان پر رہ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اپنے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا جہاں اتوار کی شام وہ چھت کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا۔ مقامی لوگوں نے اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
