بانکا، 29 اکتوبر(ہ س)۔
بہار کےبانکا کے دھن کنڈ تھانہ علاقے کے للسایہ گاؤں میں کرنٹ لگنے سے ایک کسان کی موت ہو گئی۔ معلومات کے مطابق کسان للسایہ گاؤں رہائشی منی لال منڈل کا 48 سالہ بیٹا سوہن منڈل عرف ڈھولن تھا۔ وہ صبح دس بجے کے قریب اپنی دھان کی فصل دیکھنے بہیار گیا تھا۔ اسی بہیار میں اسی گاؤں کے بھوپیش داس کی بورنگ میں موٹر کی تار ٹوٹ کر نیچے گر گئی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ جب کسان کھیت کی آڑی پر گھوم رہا تھا تو اس کا پاؤں گرے ہوئے تار پر چلا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ موت کی خبر سے گاؤں میں غم کی فضا ہے۔ شوہر کی موت کی خبر سے بیوی منی دیوی کی حالت خراب ہے۔ معاملے کے تعلق سے تھانہ انچارج منٹو کمار نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بانکا بھیج دیا گیا ہے، پیشگی کارروائی کی جارہی ہے۔
محکمہ بجلی کے ایس ڈی او امبوج کمار ہمانشو نے بتایا کہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کرنٹ کیسے لگا۔ محکمہ نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے سے موت کی صورت میں 4 لاکھ روپے معاوضے کا انتظام ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
