ہاوڑہ – ممبئی میل کے دو ڈبے الگ، تمام مسافر محفوظ
کولکاتا، 16 دسمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع میں الوبیریا اسٹیشن کے قریب جمعہ کی رات ممبئی جارہی ایک ٹرین کے دو ڈبے الگ ہوگئے۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ٹرین تیز رفتار سے نہیں چل رہی تھی۔12810 ہاوڑہ-ممبئی میل کے دو ڈبے رات تقریباً 9.30 بجے برشیب پور علاقے میں الگ ہوگئے۔ ساوتھ ایسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر آدتیہ چودھری نے بتایا کہ سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ مسافروں کو ایک اور بوگی کا اضافہ کر کے بحفاظت ان کی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
