گوتم بدھ نگر، 21 اکتوبر (ہ س)۔
اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں یمنا ایکسپریس وے پر جمعہ-ہفتہ کی درمیانی رات کو ایک کار میں سفر کر رہے پانچ افراد حادثہ میں موت ہو گئی، جب کہ تین بچے زخمی ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام کو موقع پر پہنچنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعہ-ہفتہ کی درمیانی رات تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ ایک کار کو ربپورہ تھانہ علاقہ میں زیرو پوائنٹ سے زیور کی طرف 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک نامعلوم گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس تصادم کے باعث کار بے قابو ہو کر الٹ گئی اور اس میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو کیلاش اسپتال پہنچایا۔
مرنے والوں میں دہلی کے رہنے والے اپیندر بیٹھا (38)، بیجندر بیٹھا (36)، ان کی اہلیہ کانتی دیوی (30)، بیٹی جیوتی (12) اور سریش (45) شامل ہیں۔ زخمیوں میں اپیندر کا بیٹا سورج، بیجندر کا بیٹا آیوش اور آرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق سبھی ایک وین میں دہلی سے جھارکھنڈ جارہے تھے کہ یمنا ایکسپریس وے پر یہ حادثہ پیش آیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
