ای ڈی نے شنکر آدیا کے گھر سے بڑی مقدار میں بنگلہ دیشی کرنسی برآمد کی
کولکاتا، 16 جنوری (ہ س)۔ راشن کی تقسیم میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار بنگواں کے سابق میئر شنکر آدیا عرف ڈاکو کے دفتر سے ای ڈی نے بڑی مقدار میں بنگلہ دیشی کرنسی برآمد کی ہے۔ ہندوستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً ساڑھے چھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق یہ رقم وسطی کولکاتہ کے مارکوئس اسٹریٹ میں واقع فاریکس ٹریڈنگ کے دفتر سے برآمد ہوئی ہے۔ وہ دفتر شنکر کا ہے۔
ای ڈی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ اس دفتر میں اتنی بڑی غیر ملکی کرنسی کیوں رکھی گئی تھی۔ پیر کو ای ڈی نے شنکر سے منسلک چھ مقامات پر تلاشی مہم چلائی تھی، جن میں اس کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا دفتر بھی شامل ہے۔ یہ غیر ملکی کرنسی دیر رات تک جاری سرچ آپریشن کے دوران برآمد کی گئی۔
پیر کی صبح تقریباً 11:30 بجے ای ڈی نے راشن ’’کرپشن‘‘ معاملے کی جانچ کے لیے شہر کے چھ مقامات پر تلاشی شروع کی۔ ان میں شنکر کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اروند سنگھ کا دفتر بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ ای ڈی نے چورنگی علاقے میں شنکر کی ایک فاریکس فرم (فارن ایکسچینج ٹریڈنگ فرم) کے دفتر اور مارکوئس اسٹریٹ میں ایک اور فاریکس فرم کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ مارکویس اسٹریٹ کے دفتر سے بنگلہ دیشی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
