امپھال (منی پور)، 4 دسمبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے کاکچنگ اور تھوبل اضلاع میں خلاف ورزیوں کے سلسلے میں 233 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ این ایچ-2 پر ضروری اشیاء لے جانے والی 300 گاڑیوں کی نقل و حمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور حساس علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 144 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
