• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > ہائی کورٹ نے ایم پی آن لائن کے سی ای او اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں میں جواب طلب کیا
Regional

ہائی کورٹ نے ایم پی آن لائن کے سی ای او اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں میں جواب طلب کیا

CliQ INDIA
Last updated: June 26, 2025 6:34 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

جبل پور، 25 جون (ہ س)۔

مدھیہ پردیش ویسٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ اندور نے ریاست کی تمام پاور کمپنیوں اور ٹرانسمیشن کمپنیوں میں دو ہزار سے زیادہ آسامیوں پر بھرتی کے لیے 9 دسمبر 2024 کو ایک اشتہار جاری کیا تھا۔ جن میں آفس اسسٹنٹ کی 818 آسامیاں، لائن اٹینڈنٹ کی 1196 پوسٹیں، جونیئر انجینئر کی 237 آسامیوں سمیت اسسٹنٹ لاء آفیسرز، اسسٹنٹ منیجرز، پلانٹ اسسٹنٹ کی دو ہزار سے زائد آسامیوں پر ریگولر طور سے تقرر کئے جانے کے لیے امیدواروں سے 21.3.25 کو آن لائن امتحان کا انعقاد کیا گیا۔

امتحان ایجنسی کے ذریعہ آنسر کی جاری کی گئی جس میں سوال نمبر۔ 16: ’’مدھیہ پردیش کے کس لوک گلوکار کو کئی سالوں تک مالوی بولی میں میرا بائی اور گورکھ ناتھ کے بھجنوں کے ساتھ کبیر بھجنوں کو فروغ دینے پر پدم ایوارڈ سے نوازا گیا؟‘‘ اس کے چار آپشن ہیں 1-بھوری بائی 2-اوم پرکاش شرما 3-بھیرو سنگھ چوہان 4-کالورام بامنیا، جس کا صحیح جواب ہے آپشن 3- بھیرو سنگھ چوہان۔ لیکن امتحان ایجنسی نے آپشن 4- کالورام بامنیا پر غور کیا ہے۔ اسی طرح، سوال نمبر 25- دسمبر 2024 میں، ’’مدھیہ پردیش کے کس مرکزی وزیر نے حکومت کے 100 دن کے ایجنڈے کے حصے کے طور پر چھ نئے پروگرام شروع کیے؟‘‘ اس کے چار آپشنز ہیں:1- شریمتی اسمرتی ایرانی 2- شری کرن رجیجو 3- شری جیوترادتیہ ایم سندھیا 4- شری نریندر سنگھ تومر۔ ایجنسی کی طرف سے قبول کیا گیا درست جواب آپشن 2- شری کرن رجیجو ہے جبکہ صحیح جواب آپشن 3- شری جیوترادتیہ ایم سندھیا ہے۔ عرضی گزاروں میں ساگر کے رہنے والے ارپیت ساہو، سیہور کے رہنے والے اجے کیر اور ہمانشو ساہو نے سوالوں کے جوابات میں غلطیوں کی اصلاح کے لیے مقررہ فیس ادا کی اور ثبوت کے ساتھ آن لائن اعتراضات بھی داخل کیے، لیکن ریکروٹمنٹ ایجنسی کی جانب سے کوئی غلطی درست نہیں کی گئی، تب درخواست گزاروں نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔ جس کی ابتدائی سماعت جسٹس وویک جین کی ڈویژن بنچ نے کی۔

درخواست کو غور کے لیے قبول کر لیا گیا ہے اور پرنسپل سکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ، مدھیہ پردیش ویسٹ ریجن الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی اندور اور ایم پی آن لائن کے سی ای او کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام بھرتیاں پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل رامیشور سنگھ ٹھاکر اور ہتیندر کمار گوہلانی نے اپنا موقف رکھا۔

ہندوستھان سماچار

—————

ہندوستان سماچار / انظر حسن

You Might Also Like

کشمیر سے کورونا کے دو کیسز ملے ہیں۔ حالات قابو میں۔ افسران | BulletsIn
حکومت کا انتباہ، احتجاجی مظاہروں سے دور رہیں جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین
اپنی پارٹی نے مغل روڈ بند ہونے کی وجہ سے اننت ناگ-راجوری میں فی الحال الیکشن ملتوی کرنے کی اپیل کی
وزیراعظم مودی 30 مئی کو آئیں گے کانپور، بی جے پی کے ریاستی صدر نے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا | BulletsIn
ایکناتھ شندے ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے: دیویندر فڑنویس

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بابا رام دیو کی پتنجلی کو زمین دیکر برے پھنسے نیپال کے سابق وزیرا عظم، عدالت میں ہوئی پیشی – Hindusthan Samachar Urdu
Next Article جمہوریت کو بچانے کے لیے ایمرجنسی کی یادوں کو زندہ رکھنا ضروری ہے: کھنڈیلوال | BulletsIn
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?