جے پور، 06 نومبر ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کی رات دیر گئے راجستھان اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چھٹی اور آخری فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست میں باقی تین نشستوں – باڑی، باڑمیر اور پچ پدراکے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔دھول پور ضلع کی باڑی سیٹ سے کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے ایم ایل اے گرراج سنگھ ملنگا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ملنگا اتوار کو ہی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ باڑمیر سے دیپک کڑواسرا اورباڑمیر ضلع کی پچپدرا اسمبلی حلقہ سے ارون امرا رام کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے تمام 200 اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا آج آخری دن ہے۔
