لکھنؤ ۔
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے بجنور ضلع کے نجیب آباد کے ایک گاؤں میں ایک دلت خاندان کے ساتھ پیش آئے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مایاوتی نے سوشل میڈیا پراس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے مایاوتی نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کو ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے تاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ماحول خراب نہ ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بھی اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے۔
