جموں 26 اکتوبر ، جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ کے پرنسپل سیکرٹری برائے محکمہ بجلی رجیش پرساد نے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران اُنہوں نے ضلع بھر میں انتظامی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ڈی ڈی سی کونسلرز، بی ڈی سی کونسلرز، سرپنچ، پنچ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن، ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ساتھ میٹنگ کی ۔اُنہوں نے ضلع میں ترقی کی پیش رفت میں رکاوٹ بننے والے متعدد مسائل سے متعلق خدشات اور شکایات کو اجاگر کیا۔عوامی سماعت کے اجلاس میں ڈی سی ڈوڈہ، وشیش پال مہاجن، ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی ڈوڈہ، اور دیگر ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران بجلی کی فراہمی، صحت کی دیکھ بھال، موسم سرما میں بجلی کی فراہمی، تعلیمی خدشات، نبارڈ پروجیکٹس، فلڈ کنٹرول، روڈ کنیکٹیویٹی، زیر التواء پروجیکٹس، ٹریفک کے معاملات، پی ایم اے وائی اسکیم کے مسائل، اور محکمہ آر ڈی ڈی سے متعلق مختلف موضوعات،ٹینڈرنگ، سیاحت، انفراسٹرکچر میں اضافہ، ماہی گیری، اور ہینڈلوم کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ پرنسپل سیکرٹری راجیش پرساد نے عوامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر یو ٹی حکومت کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے ان کے خدشات کو دور کیا جائے گا۔ موسم سرما کے دوران بجلی کی فراہمی کے مسائل کے بارے میں، انہوں نے وضاحت کی کہ دریاؤں اور دیگر آبی گزر گاہوں میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے، بجلی کی پیداوار میں کمی آتی ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوسری ریاستوں سے بجلی خریدی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت کے سولر لائٹ پروگرام کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی اور پردھان منتری کُسم یوجنا کی اہمیت پر زور دیا، جو زراعت کے کسانوں کے لیے ٹیوب ویل جیسی برقی مشینری کے لیے نوے فیصد سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے نبارڈ کے جاری منصوبوں اور ان کی تیزی سے تکمیل کے لیے اضافی فنڈز مختص کرنے کا بھی اعادہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے اس بات کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا کہ میٹنگ کے دوران اٹھائے گئے تمام خدشات اور شکایات کو حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے سربراہوں تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے سفارش کی کہ مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے تحریری شکل میں پیش کیا جائے۔دریں اثناء پرنسپل سیکرٹری نے معذور افراد میں سکوٹر تقسیم کئے۔ اور بے زمین زمین پی ایم اے وائی مستفیدین میں زمین الاٹمننٹ کے کاغذات تقسیم کئے ۔
