محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ڈگری کالجوں میں سرکاری تعطیلات کے حکم نامے کی تردید کی
جموں، 15 دسمبر (ہ س)۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جموں و کشمیر ڈویژنوں کے سرکاری ڈگری کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ایک جعلی آرڈر کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں موصول ہونے والی ایک مواصلت کے مطابق محکمہ نے تصدیق کی ہے کہ اُنہوں نے مورخہ 12 دسمبر کا سرکاری حکم زیر نمبر 271-جے کے، ایچ ای والا جعلی حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے جس میں جموں و کشمیر کے تمام ڈگری کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات جاری کی جا رہی ہیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ واٹس ایپ، سوشل میڈیا گروپس میں اس حکم نامے کو شئیر کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
