جموں ، جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں جمعہ کو ایک فرضی ویڈیو علاقے میں بدامنی پھیلانے کے ارادے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ۔ جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں ایک جلوس کے دوران کچھ قابل اعتراض نعرے سنائی دے رہے ہیں۔ ابتدائی تجزیے کے دوران، یہ پایا گیا کہ ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا اور یہ غیر حقیقی ویڈیو ہے جس میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے نعروں کی آڈیو شامل کی گئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے تفصیلی تحقیقات کے لیے کالاکوٹ پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا ۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں کا شکار نہ ہوں اور ویڈیو شیئر کرنے سے گریز کریں ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
