جموں ،29 اکتوبر (ہ س)،جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں چھٹی پر گھر آنے والے ایک فوجی جوان کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سربجیت کور کو ہفتہ کی صبح کندے چک مرہین میں واقع اس کی رہائش گاہ پر گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد راج باغ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران، کور کے شوہر بھوپندر سنگھ کو حراست میں لیا گیا اور اس نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ سنگھ ایک حاضر سروس فوجی ہے اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ قانونی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد خاتون کی لاش کو آخری رسومات کے لیے اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔جبکہ اس ضمن میں معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
