بانکا، 9 دسمبر(ہ س)۔
بہار کےبانکا میں ایک نومولود کی لاش ملی ہے ۔ واقعہ امر پور بلاک میں پیش آیا جہاں انسانیت کو شرمسار کرنے والا یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔رگھو ناتھ پور گاؤں کےقریب و اقع گوشالہ کے سامنے دھان کے کھیت میں کلیوگی ماں نے اپنے نومولود بچے کو پلاسٹک کے تھیلے میں رکھ کر پھینک دیا اور موقع سے فر ار ہوگئی۔ صبح کھیت کی طرف جارہے گاؤں و الوں کی نظر اس تھیلے پر گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رگھوناتھ پور کے لوگوں سمیت راہگیروں کی بھیڑ کھیت میں جمع ہوگئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے پنچایت کے مکھیا پرشانت کمار کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے بعد وہ موقع پر پہنچے اور اس کی شدید مذمت کی۔حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ بچہ کس کا ہے اور اسے کہاں سے لا کر یہاں پھینکا گیا۔
مکھیا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی گھناؤنی حرکتیں کسی بھی صورت میں نہ کی جائیں۔ موقع پر موجود گاؤں والوں نے بتایا کہ نومولود ایک لڑکے کی لاش تھی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسا گھناؤنا قدم کلیوگی ماں نے کسی گناہ کو چھپانے کے لیے اٹھایا ہے۔ گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔ امرپورتھانہ انچارج ونود کمار نے بتایا کہ اطلاع مل گئی ہے اور پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
