حیدرآباد ۔ ریاستی وزیربی سی بہبود پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ بی آر یس کے امیدوار پارٹی سے بھاگ رہے ہیں تاکہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے حسن آباد میں منعقدہ انتخابی تیاری کے اجلاس میں شرکت کی اورخطاب کیا۔انہوں نے کہا اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت نہ بنتی توعوام زندہ رہنے کے موقوف میں نہیں رہتے مگراس کے برعکس اپوزیشن جماعتیں جھوٹا پروپگنڈہ کر رہی ہیں کہ حکومت ایک سال کے اندر گرجائے گی۔انہوں نے انہیں چیلنج کیا کہ اگران میں ہمت ہے توکانگریس کوچھوکر دکھائیں۔انہوں نے بی جے پی قائد کی جانب سے ان پرکریم نگرسے بھاگ جانے کے الزام پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حسن آباد میں جیت گئے کیونکہ وہاں کے عوام ان کی حمات والے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا مودی نے گجرات چھوڑکروارانسی سے مقابلہ نہیں کیا تھا اور کامیاب نہیں ہوئے؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ بے غیرت اب مرکز کو مکتوب تحریر کر رہے ہیں جو کل تک سرسلہ کے لئے مختص ٹیکسٹائل پارک کو ورنگل جانے سے نہیں روک سکے تھے ۔
