حیدرآباد، 29 ۔ نومبر(ہ س)۔شہرمیں رائے دیہی کے فیصدکوبڑھانے ریپیڈو نے انوکھے اقدام کاآغازکیااورحق رائے دہی میں ریپیڈومفت خدمات فراہم کرے گا۔شہریوں کی اپنے موبائیل فون میں ریپیڈو ایپ کے ذریعہ ’ووٹ ناؤ‘کوڈکودرج کرناہوگااوراس کے ذریعہ ریپیڈو کی مفت سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اورپولنگ اسٹیشن تک ریپیڈو کے ذریعہ مفت رسائی کی جاسکتی ہے۔ یہ بات ریپیڈو کے شریک بانی پون گنٹویلی نے ایک بیان میں بتائی۔ سواری کی سہولت نہ ہونے کے سبب اکثر شہری حق رائے دہی سے استفادہ سے محروم ہیں۔ ریپیڈو کی اس سہولت سے رائے دہی کااستعمال کیاجاسکتا ہے۔گزشتہ انتخابات میں گریٹرحیدرآبادمیں40تا55 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔اس سےفیصدمیں اضافہ کیلئے ریپیڈو کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ شہر کے 2600 پولنگ اسٹیشن پر ریپیڈو کی جانب سے مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
