کولکاتا، 16 اکتوبر ۔ میٹروپولیٹن شہر کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ریاست کے دیگر حصوں بشمول کولکاتا، ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، پرولیا اور بانکوڑا میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سیلسیسدرج کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 33.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی بارش نہیں ہوئی اور نہ ہی اس ہفتے اس کے کوئی امکانات ہیں۔ اگرچہ آسمان ابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واضح ہے کہ فی الحال ریاست میں شروع ہونے والی درگا پوجا پر بارش کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
