اسلام آباد، 16 اکتوبر ۔ پاکستان میں مہنگائی سے نبرد آزما عوام کو راحت دیتے ہوئے نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 283.38 روپے اور ایچ ایس ڈی کی قیمت 303.18 روپے ہوگی۔ نئی شرحوں کا اطلاق 16 اکتوبر کی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے ۔ یہ 31 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور اشیا کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی اور شرح مبادلہ میں بہتری کے پیش نظر کیا ہے۔
