• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > اگنیور امرت پال نے خودکشی کی تھی، اس لیے اصول کے مطابق فوجی اعزاز نہیں: فوج
National

اگنیور امرت پال نے خودکشی کی تھی، اس لیے اصول کے مطابق فوجی اعزاز نہیں: فوج

CliQ INDIA
Last updated: October 16, 2023 1:28 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 16 اکتوبر ۔ فوج نے اتوار کو واضح کیا ہے کہ اگنیور امرت پال سنگھ نے خودکشی کی تھی، اس لیے فوجی پروٹوکول کے مطابق انہیں آخری رسومات میں فوجی اعزاز نہیں دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پنجاب کے کوٹلی کلاں کے رہنے والے امرت پال سنگھ کے بارے میں یہ بحث چھیڑنے کی کوشش کی گئی کہ ملک کے پہلے اگنیور کو مناسب احترام نہیں دیا گیا۔

عام آدمی پارٹی سے لے کر میڈیا اور سوشل میڈیا سے لے کر جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک تک نے اس بات کو اٹھایا کہ امرت پال سنگھ کو فوجی اعزاز کے ساتھ آخری وداعی اس لئے نہیں دی گئی کیونکہ وہ اگنیور کی نئی فوجی بھرتی اسکیم کے تحت بھرتی ہوئے تھے۔ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت نے اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کرتے ہوئے مرنے والے کو شہید کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

فوج نے اتوار کو واضح کیا کہ 10 جیک رف (جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری) میں سنتری کے طور پر بھرتی ہوئے امرت پال سنگھ نے ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ اس لیے اس کی آخری رسومات میں فوجی اعزاز نہیں دیا گیا، کیونکہ خود کو پہنچائی گئی چوٹ سے مرنے کو شہادت کا اعزاز نہیں دیا جاتا۔ فوج کی طرف سے جاری بیان میں سختی سے کہا گیا ہے کہ فوج فوجیوں کے درمیان اس بنیاد پر امتیاز نہیں کرتی ہے کہ آیا وہ اگنی پتھ اسکیم کے نفاذ سے پہلے بھرتی ہوئے تھے یا بعد میں۔

امرت پال سنگھ کی موت کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے فوج کے نگروٹہ ہیڈکوارٹر نے پہلے بھی کہا تھا کہ سنٹری امرت پال سنگھ کی موت راجوری سیکٹر میں سنٹری ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی لگنے سے ہوئی۔ اس سے پھیلی الجھن کو دور کرتے ہوئے، فوج نے ایک بار پھر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خاندان اور ہندوستانی فوج کے لیے ایک سنگین نقصان ہے کہ اگنیور امرت پال سنگھ نے سنٹری ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

فوج نے وضاحت کی ہے، ”موجودہ انتظامات کے مطابق، طبی -قانونی عمل کو انجام دینے کے بعد، فوج کے انتظامات کے تحت ایک ایسکارٹ پارٹی کے ساتھ آخری رسومات کے لیے میت کو اس کی اصل جگہ پر لے جایا گیا تھا۔“ فوج نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ گارڈ آف آنر کے حوالے سے مسلح افواج میں شہید ہونے والوں اور اگنی پتھ اسکیم کے نفاذ سے پہلے یا بعد میں شامل ہونے والوں کو دیے جانے والے فوائد میں فرق نہیں کرتی ہے۔

فوج کے بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ 1967 کے مروجہ آرمی آرڈر کے مطابق خودکشی کرنے والے فوجیوں کو فوجی طریقہ کار سے آخری رسومات کا حق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اگر کسی بھی آرمی کور کا کوئی سپاہی ناخوشگوار حالات میں خودکشی جیسا قدم اٹھاتا ہے، تو اسے شہیدوں جیسا فوجی اعزاز نہیں دیا جاتا۔ فوج کا کہنا ہے کہ بغیر کسی تفریق کے اس معاملے کی مسلسل پیروی کی جا رہی ہے۔

صورتحال کو مزید واضح کرتے ہوئے، فوج نے کہا،”اعداد و شمار کے مطابق، 2001 کے بعد سے اوسطاً 100-140 فوجیوں کا نقصان ہوا ہے، جہاں موت خودکشی/خود کو زخمی کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے، ایسے معاملات میں فوجی طریقہ سے آخری رسم اداکرنے کی اجازت نہیں دی گئی “۔ یہ بھی واضح ہے کہ اہلیت کے مطابق مالی امداد اور راحت کی تقسیم کو ترجیح دی جاتی ہے، جس میں آخری رسومات کے لئے فوری مالی مدد بھی شامل ہے ۔

اگنیور یوجنا کے تحت بھرتی امرت پال سنگھ کی آخری رسومات کا موضوع بحث میں آنے اور اس سے پیدا ہونے والے منفی ماحول کے بعد فوج کو آگے آکر یہ بیان دینا پڑا۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ خودکشی کرنے والے فوجیوں کے بارے میں مکمل وضاحت نہیں دیتی کیونکہ اس سے اس کی ساکھ خراب ہوتی ہے۔

غم کی اس گھڑی میں ہم موت کی وجہ کو عام نہیں کرتے اور خاندان کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے اسے خفیہ رکھتے ہیں۔

You Might Also Like

سکھ مخالف فسادات: سجن کمار کا بیان ریکارڈ نہیں ہوسکا، 14 اپریل کو سماعت | BulletsIn
بھارت نے 2029-30 تک پہلے نجی طور پر زیر انتظام اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو کا منصوبہ بنایا
روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی سطح پر گر گیا کیونکہ معاشی دباؤ میں اضافہ ہوا
دہلی آرٹ ویک آج سے، جدید اور عصری آرٹ کا سنگم نظر آئے گا
مغربی بنگال ووٹر لسٹ حذف تنازعہ 2026 کے انتخابات سے پہلے انتخابی اخلاقیات اور جمہوری نمائندگی پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بنگال کو اب بھی نہیں ملے گی گرمی سے مہلت، بارش کا کوئی امکان نہیں
Next Article ٹراٹ کو امید، انگلینڈ کے خلاف فتح افغان نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرے گی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?