اسلام آباد، 04 نومبر (ہ س)۔
ہفتہ کی صبح پاکستان کے میانوالی میں آرمی ایئربیس پر حملہ کرنے والے تمام نو دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا آپریشن اسی کے ساتھ ختم ہوگیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گیٹ سے کچھ آگے ایئربیس میں داخل ہونے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرکے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں دہشت گردوں نے گراو¿نڈ کیے گئے تین لڑاکا طیاروں اور ایک فیول ٹینکر کو تباہ کر دیا تھا۔ دریں اثناءانٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے تمام نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے الرٹ اور متحد ہیں۔
ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ
