گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیا سب سے سرد رہا، درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس
پٹنہ ، 11 دسمبر (ہ س)۔ ریاست میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیا ضلع سب سے زیادہ سرد رہا۔ گیا کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پٹنہ سمیت 26 اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔
موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق ریاست کا موسم پیر کے روز بھر خشک رہے گا۔ ریاست میں مغربی اور شمال مغربی ہواؤں کا بہاؤ سطح سے 5.8 کلومیٹر اوپر تک جاری ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ بہار کے شمال، جنوب مغربی اور جنوبی وسطی حصوں کے اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر صبح کے وقت گھنے کہرے چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بہار میں اب دھوپ نکلنا شروع ہو گیی ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں صبح سورج نکلے گا لیکن شام کے وقت درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا۔ دن کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ اور رات کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ خاص طور پر صبح اور شام کے وقت لوگوں کو کپکپی کا احساس ہوسکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
